Reg: 12841587     

واپڈا آفیسرز (ایس ڈی او) واپڈا سیالکوٹ احمد وقاص اور چوہدری تحریم کا دورہ گاؤں میانی اور سیداں والی سیالکوٹ

سیالکوٹ (تحصیل رپورٹر آفاق احمد)

واپڈا آفیسرز ایس ڈی او احمد وقاص اور چوہدری تحریم نے ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی کے کہنے پر میانی یونین کونسل کے گاؤں میانی اور سیداں والی کا خصوصی دورہ کیا۔برطانیہ اور یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری سے میانی میں ملاقات کے علاؤہ چوہدری وسیم سندھو،چوہدری راشد بھلی اور چوہدری محمد الیاس سے ملاقات کی اور گاؤں کی درپیش مشکلات کے بارے پوچھا۔


واپڈا آفیسرز کو ضروری اور فی الفور ہونے ہونے کاموں کے بارے بریفنگ دی گئی۔شدید گرمی میں واپڈا آفیسرز کا خود دورہ کرنا انکی محنت و لگن سے کام کرنے کا واضح ثبوت ہے۔ایس ڈی او احمد وقاص نے یقین دلایا کہ جہاں پر نئی تاریں اور ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے ہم جلد ہی نئی تاریں اور ٹرانسفارمر لگا کر میانی و سیداں والی گاؤں کی عوام کی شکایات کا ازالہ کریں گئے۔


اہلیان میانی اور سیداں والی نے واپڈا آفیسرز کا دورہ کرنے پر اور بالخصوص ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی اور چیف کوآرڈینیٹر حلقہ 38 پی پی سیالکوٹ چوہدری اکبر گل کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، کراچی میں آج رات اور کل تیز بارش متوقع

Next Post

ووٹ ڈالتےوقت عمران حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا: وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share