Reg: 12841587     

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ کی موت کی وجہ کیا تھی؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

گزشتہ روز انتقال کرجانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک سٹی کے طبی معائنہ کار کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ کا انتقال جسم کے مختلف حصوں پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہوا اور 73 سالہ ایوانا کی موت حادثاتی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایوانا ٹرمپ نیویارک سٹی میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں سیڑھیوں سے گریں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ایوانا ٹرمپ چیکوسلواکیہ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 1977 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی۔ 15 سال بعد 1992 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

ان کی موت پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ شاندار، خوبصورت اور حیرت انگیز خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کن زندگی گزاری۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوانا کے تین بچے تھے جن کے نام ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ٹرمپ ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے بھی ٹوئٹر پر جاری پیغام  میں اپنی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایوانا ٹرمپ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، برطانیہ میں پارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

Next Post

ادارہ منہاج القرآن نارتھ انگلینڈ کے زیر اہتمام بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں تقریب ادارہ منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر شیخ علامہ طاہرالقادری کی تین سال بعد خصوصی شرکت کی

Related Posts
Total
0
Share