Reg: 12841587     

ادارہ منہاج القرآن نارتھ انگلینڈ کے زیر اہتمام بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں تقریب ادارہ منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر شیخ علامہ طاہرالقادری کی تین سال بعد خصوصی شرکت کی

مانچسٹر (عارف چودھری)

ادارہ منہاج القرآن نارتھ انگلینڈ کے زیر اہتمام بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں تقریب ادارہ منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر شیخ علامہ طاہرالقادری کی تین سال بعد خصوصی شرکت کی۔

ہال میں آنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا مردوں کے ساتھ عورتوں کی بہت بری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ السلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے اس دفع تین سال بعد کانفرنس میں شرکت کر رہا ہوں میں یہاں مردوں اور عورتوں کی برابر کی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نہ بھولنے والا واقعہ ہے گزشتہ عمران خان حکومت پر کوئی امید نہ تھی ہم اپنے طور پر مقامی عدالتوں اور دوسرے فورمز پر انصاف کے لئے کوششیں کر رہے ہیں انشااللہ ایک دن شہدا کو ضرور انصاف ملے گا سیاسی سوالات پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے لانگ مارچ کے پبعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا میری زندگی کا مقصد دنیا پر میں اسلام کو پھیلانا ہے ۔

اس موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس بر طانیہ کے صدر اور ادرہ منہاج القرآن کراچی کے صدر کاروباری شخصیت عامر خواجہ نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پہنچا رہے ہیں ہم بر طانیہ میں انکو خوش آمدید کرتے ہیں منہاج القرآن کے متحرک نوجوان منتظم فیصل حسین جو ادارے کے لئے مختلف ملکوں میں جا کر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں انہوں نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ کی موت کی وجہ کیا تھی؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post

سیالکوٹ کے چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور افریقہ ملاوی کے چوہدری عظمت اللہ وریاہ نے ملک منظور حسین اور برطانیہ کے خالد چوہدری کا ساتھیوں سمیت سیالکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ۔

Related Posts

غوری ٹاؤن میں نہ کوئی سرکاری سکول، نہ کوئی سرکاری ہسپتال نہ کوئی ڈسپنسری، نہ کوئی قبرستان ،نہ کوئی پارک، نہ کوئی کھیلنے کے لیے گراؤنڈ، نہ ہی اس ٹاؤن کی ترقی کے کوئی سرکاری فنڈ، نہ پینے کے پانی کا کوئی فلٹر پلانٹ تھا, رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) غوری ٹاؤن میں نہ کوئی سرکاری سکول، نہ کوئی سرکاری…
Read More
Total
0
Share