Reg: 12841587     

سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو  بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پہنچانے کیلئے کتنے کروڑ خرچ کیے؟

Next Post

وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کیلئے آواز اٹھا دی

Related Posts
Total
0
Share