لندن -عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت سردار آفتاب خان نے اولڈھم کے مقامی ہال میں پوٹھو ہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد کیا جس میں راجہ وسیم گلشن -رزاق عباسی-راجہ پرویز خان حافظ انور جاوید سردار افتخار نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے گا کر حاضرین کو محفوظ کیا گڑے کی تال اور سازینے کی دھن جب فضاؤں میں بکھری تو اس نے پورے ہال کے ماحول کو رنگین بنا دیا پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے شائقین برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے داد دیے بغیر نہ رہ سکے –
مہمان خصوصی راجہ وسیم کوٹلی اور رزاق عباسی تھے دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر چودھری آفتاب حسین – راجہ عبادت علی -محمود جنجوعہ-راجہ فیاض -سردار طارق-چودھری شہزاد -سردار عابد-سردار طارق -سردار ضیاء- خالد خالق -راجہ ظہور الحق شامل تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ طارق ربانی اور راجہ مسعود عالم شامی نے مشترکہ طور پر احسن طریقے سے ادا کئے پروگرام کے میزبان سددار آفتاب خان کا کہنا تھا کہ ھم اپنی ماں بولی پھوٹواری زبان کو فروغ دینے کے ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اس کے ساتھ لگاؤ کی ترغیب دے رھے ہیں راجہ واجد فاروق اور راجہ ظہور الحق کا کہنا تھا
کہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بسنے والی کمیونٹی کے لئے پوٹھواری اشعار کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کا مادری زبان سے ناطہ جڑا رہے اس کے ساتھ دیار غیر میں ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کا موقع بھی ملتا ھے چودھری خالد خالق راجہ جاوید انجم نے کہا کہ کہ ھم دوسرے شہروں سے پوٹھواری اشعار کی محفل میں شرکت کے لئے آئے ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کے اندر اپنی ماں بولی زبان سے رشتہ برقرار رھے برطانیہ کے مشہور پوٹھواری شاعر اور منتظم راجہ مسعود عالم شامی نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر میزبان سردار آفتاب خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی محفلوں کے انعقاد کا مقصد اپنی مادری زبان کو فروغ دینا اور برطانیہ میں ھماری نئ نسل کو اس سے قربت رکھنے کا باعث ہوں