Reg: 12841587     

وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کیلئے آواز اٹھا دی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  وسیم اکرم نے  انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کے لیے آواز اٹھا دی۔

برطانوی اخبار  دی ٹیلی گراف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اب صرف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے ، ون ڈے کرکٹ ختم ہو رہی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آسان ہے  اور چار گھنٹے میں کھیل ختم ہو جاتا ہے،اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے ون ڈے میچ کئی دنوں تک ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ٹی ٹو ئنٹی اور ٹیسٹ پر فوکس کر رہے ہیں،میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کیلنڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ میں ہاؤس فل ہوتا ہے جبکہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش ،سری لنکا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے میچز کے دوران اسٹیڈیمز فل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ ایک طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے، میچز بس اب کرانے کی حد تک ہیں،اب ہر طرف لیگز ہو رہی ہیں اور اس میں پیسہ بھی بہت ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

Next Post

برطانوی کوہ پیما 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی کم عمر ماؤنٹینیئر بن گئیں

Related Posts
Total
0
Share