Reg: 12841587     

‘آپ جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں،تو بیٹھ جائیں،منہ دیکھیں’،بختاور کا پی ٹی آئی کو مشورہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی،سپریم کورٹ کے فیصلےکا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے اور وہ  پارٹی سربراہ کے ووٹ کے خلاف نہیں جا سکتے’۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  ‘آپ جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں ،تو بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں’۔

اس کے علاوہ بختاورنے اپنے بیان کے آخر میں’جئے زرداری’ کا نعرہ بھی لکھا۔

اس سے قبل  بلاول بھٹو زرداری نے  بھی حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں  لکھا کہ ’ایک زرداری سب پر بھاری‘۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ: پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

Next Post

حمزہ شہباز کی جیت: عمران خان نے آج رات احتجاج کی کال دے دی

Related Posts
Total
0
Share