Reg: 12841587     

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔

لندن عارف چودھری

یہ ملاقات دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔

انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اجلاس پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث موخر ہوا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

Next Post

سبز سالیسٹرز لاء فرم کے ڈائریکٹر سالیسٹر محمد بلال بابر کونسلر منتخب ہو گئے

Related Posts
Total
0
Share