مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
عالمی بازار میں گزشتہ 5 ماہ میں سونے کی فی اونس قیمت 300 ڈالر کم ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اس کے دام تاریخ کی بلندی پر ہیں لیکن اس کی وجوہات کیا ہیں؟
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی 3 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، 40 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس عائد کرکے چھوٹے جیولرز کے کاروبار کو تقریباً ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ٹیکسوں پر بس ہوتی تو کیا بات تھی، ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی درآمد ختم ہوچکی ہے، عوام مہنگا سونا کیسے خریدے یہ سکت بھی نہیں رہی۔
صدر آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کرے اور لمبے عرصے کی پالیسی دے ورنہ احتجاج ہوگا یا پھر چھوٹے جیولرز، کاریگر اور سونے کے کاروبار کی سپلائی چین ختم ہوجائے گی۔