اولڈھم (عارف چودھری)
برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے کے سینئر راہنما سید رضوان ہاشمی نے پاکستان سے آئی سیاسی شخصیت چوہدری طاہر زمان کائرہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔
جس میں چودھری جاوید ملوانہ ،چودھری محمد انور ،چودھری سیلمان خان،چودھری وحید کائرہ قریبی رفقا ء کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ کی سیاسی کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید نے خصوصی شرکت کی۔
برطانیہ اور پاکستان کے سیاسی کاروباری حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر چوہدری طاہر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد موجود تھے دیار غیر میں بسنے والے ہمیشہ مادر وطن کے لیے سوچتے ہیں انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں بسنے والوں سے زیادہ مادر وطن کے لیے فکر مند رہتی ہے ۔ظہیر اصغر کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اکٹھے مل بیٹھنے کاجو موقع ملا اس سے دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تارکین وطن پاکستان کی سیاسی صورتحال میں گہری دلچسپی لیتے ہیں ۔ چودھری اسلم جلال ، چودھری سلیم شوکت ،میاں عبد الرشید ،ظہیر اصغر کائرہ کا کہنا تھا سید رضوان ہاشمی اور چوہدری اختر ملوانہ جب بھی پاکستان سے کوئی سرکردہ شخصیت برطانیہ آتی ہے تو مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔
میزبان سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست طاہر زمان کائرہ کے ساتھ دیگر سرکردہ شخصیات پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر تشریف لائے ہم تہہ دل سے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ میزبان چوہدری اختر ملوانہ کا کہنا تھا کہ چوہدری طاہر زمان کائرہ کو ضلح گجرات میں خاص مقام حاصل ہے ۔ان کا کہنا کہ ان کے چھوٹے بھائی قمر زمان کائرہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر مالی بے ضابطگی کا کوئ بھی الزام نہیں ہے اسی وجہ سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے دلی لگاؤ کا جذبہ قابل رشک ہے اسی وجہ سے پاکستان سے آئی سرکردہ شخصیات کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔