مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مارول اسٹوڈیوز نے فلم ‘بلیک پینتھر : واکھنڈا فار ایور’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔
سان ڈیاگو میں کامک کون کے دوران اس سپر ہیرو فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا۔
اس موقع پر مارول اسٹوڈیوز نے گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3، آنٹ مین اینڈ دی ویسپ : کوانٹومینیا کی پہلی جھلک بھی پیش کی گئی۔
مگر سب سے بڑا اعلان 2 نئی ایوینجرز فلموں کا کیا گیا جو مارول یونیورس کے فیز 6 کے دوران ریلیز کی جائیں گی۔
ان میں پہلی فلم ایوینجرز : دی کنگ Dynasty ہوگی جو 2025 میں ریلیز ہوگی جبکہ دوسری ایوینجرز : سیکرٹ وارز ہوگی۔
بلیک پینتھر 2 میں کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے اداکار چیڈوک بوسمین کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔
جبکہ یہ فلم مارول یونیورس کے فیز 4 کا اختتام بھی ہوگی جسے ڈائریکٹر ریان کوگلر میں ڈائریکٹ کیا ہے۔
کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اداکار کے اثر کو فلمی صنعت میں ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔
2018 میں ریلیز ہونے والی فلم بلیک پینتھر نے عوام اور ناقدین دونوں کو متاثر کیا تھا اور اس کے بعد ہی سیکوئل کی تیاری شروع ہوگئی تھی۔
مگر اداکار کے انتقال کے باعث فلم کی تیاری متاثر ہوئی اور اسٹوڈیو نے کہا کہ اب چیڈوک بوسمین کو ڈیجیٹل طریقے سے فلم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
مارول اسٹوڈیوز کے سربراہ کیون فیج نے بتایا کہ فیز 5 کا آغاز فروری 2023 میں آنٹ مین اینڈ دی ویسپ : کوانٹومینیا کی ریلیز سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام جولائی 2024 میں تھنڈر بوٹس سے ہوگا۔
نئی فلم بلیڈ بھی اس فیز کا حصہ ہے جو 2 نومبر 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ کیپٹن امریکا اینڈ دی نیو ورلڈ آرڈر 3 مئی 2024 کو ریلیز کی جائے گی جس میں انتھونی مکی کیپٹن امریکا کے روپ میں نظر آئیں گے۔
فیز 6 کا آغاز نئی فنٹاسٹک فور فلم سے 8 نومبر 2024 کو ہوگا جبکہ اس کا اختتام ایوینجرز : سیکرٹ وارز کے ساتھ نومبرکو ہوگا، جبکہ ایوینجرز : دی کنگ Dynasty مئی کو ریلیز ہوگی۔