سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد)
انڈر گراؤنڈ نیوز سیالکوٹ کے بیورو چیف کی تقرری کے موقع پر سیالکوٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں انڈر گراؤنڈ نیوز کے چیف ایگزیکٹو خالد چوہدری کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
جس کے مہمان خصوصی انڈر گراؤنڈ نیوز سعودی عرب کے ڈائریکٹر اور معروف بزنس مین ملک منظور حسین اعوان تھے۔
انڈر گراؤنڈ نیوز کے چیف ایگزیکٹو خالد چوہدری اور ڈائریکٹر سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے چوہدری عدنان افتخار واہلہ کو انڈر گراؤنڈ نیوز ٹی وی اور روزنامہ انڈر گراؤنڈ نیوز کا بیورو چیف ڈسٹرکٹ سیالکوٹ بننے پر مبارکباد پیش کی اوراس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان چوہدری عدنان افتخار واہلہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں پر پورا اترے گا اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے عوام کی حق و سچ کی آواز بن کر انکے مسائل کو اجاگر کریگا تاکہ ایوان بالا اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں تک سیالکوٹ کے عوام کی آواز کو پہنچایا جائے اور انکے مسائل کو فوری حل کروایا جائے۔
نوجوان صحافی چوہدری عدنان افتخار واہلہ نے انڈر گراؤنڈ نیوز کے چیف ایگزیکٹو خالد چوہدری اور انڈر گراؤنڈ نیوز سعودی عرب کے ڈائریکٹر ملک منظور حسین اعوان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے ذمہ داری سونپی، میں انشاء اللہ بلا تفریق سیالکوٹ کے عوام بالخصوص مظلوم و بے کس لوگوں کی آواز بنونگا اور ہر بے گناہ کو انصاف دلانے کے لیے اس کا ساتھ دونگا۔
اس تقریب میں رانا زاہد،چوہدری وقاص واہلہ ،سیٹھ حسنین و دیگر شامل تھے ۔