لندن (عارف چودھری)
اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے پارٹی لیڈر منتخب ہونا اعزاز ہے
رشی سونک نے بطور لیڈر کنزرویٹو پارٹی پہلا خطاب کرتے ہوئے اپنی پیشرو وزیراعظم لز ٹرس کو اندرون و بیرون ملک مشکل حالات کے باوجود باوقار قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔
لندن میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے پارٹی لیڈر منتخب ہونا اعزاز ہے۔
رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ عظیم ملک ہے، جسے گہرے اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔
دریں اثنا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے نئے نامزد وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد دی ہے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ نئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔