Reg: 12841587     

پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش، شوہر نے بیوی کو ہی چھوڑ دیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

مشرقی افریقی ملک یوگنڈاکے شہر کمپالا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی سے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر علیحدگی اختیار کر لی۔

مذکورہ واقعہ نالونگو گلوریا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کا شوہر  سالونگو  اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر گھر ہی چھوڑ گیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر معمولی چیز ہے اور اب وہ مزید اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب  نالونگو گلوریا کے مطابق وہ کمپالا کی نہیں ہے اور محض محبت کی شادی کے لیے وہ اپنے شوہر کی وجہ سے یہاں آئی، شوہر کو جب پتہ چلا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچے آئے ہیں تو اس نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

نالونگو گلوریا نے مزید کہا کہ ‘مجھے معلوم ہے وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور  اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں‘۔

خاتون نے کہا کہ ‘مجھے ان بچوں کی پیدائش پر کسی قسم کی شرمندگی یا مایوسی نہیں ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انڈر گراؤنڈ نیوز ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے بیورو چیف چوہدری عدنان افتخار واہلہ کی تقرری پر سیالکوٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Next Post

دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

Related Posts
Total
0
Share