مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر ذو معنی پوسٹ شیئر کی ہے۔
دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جنہیں پڑھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دانیہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
دانیہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب کہہ نہیں سکتی تو رو لیتی ہوں کیونکہ وہ رب سب جانتا ہے۔
دانیہ ملک کی ایک اسٹوری میں درج تھا کہ ہمیشہ دوسروں کو خود سے بہتر سمجھو ہو سکتا ہے اللہ کی نظر میں وہ تم سے بہتر ہو۔
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی ایک اور انسٹا اسٹوری میں درج تھا کہ آج جو کرنا ہے کرلو لیکن اس پل کو یاد رکھیں جب تم قبر سے اٹھائے جاؤگے۔
دوسری جانب دانیہ نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر جوائن کرنے کی بھی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات جمع کرائی۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دُعا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔
عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے کہا تھا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے اور پہلے دن سے ہماری یہی نیت تھی کہ ہم دانیہ پر کیس کریں گے۔
اِدھر دانیہ نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، 28 جولائی کو ان کی درخواست کی سماعت ہوگی۔