Reg: 12841587     

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان نے قرآن پاک کی کونسی آیت شیئر کی؟

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر  پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار  دیتے ہوئے پرویز  الٰہی کو  وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔

اس حوالے سے عمران خان نے سپریم کورٹ کے تین رکنی ججز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر قسم کی دھمکیوں اور  دشنام طرازی کے باوجود ثابت قدم رہنے اور  آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانے پر اپنے ججز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

بعد ازاں عمران خان نے آج ملک بھر میں اظہار  تشکر منانے کا اعلان کیا اور  پھر قرآن پاک کی ایک آیت بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

عمران خان نے قرآن پاک کی سورہ انفال کی آیت نمبر 30 ٹوئٹر پر شیئر کی اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی ڈالا کہ ’انہوں نے اپنا منصوبہ بنایا اور اللہ نے اپنا منصوبہ بنایا، اور اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا: مفتاح

Next Post

دعا کراچی کی عدالت میں پیش، تفتیشی افسر صحافیوں کو پستول نکال کر ڈراتا رہا

Related Posts
Total
0
Share