Reg: 12841587     

سانحہ 9 مئی کیس: سابق اسپیکر اسد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کرنے پر عدالت نے پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔ 

جمعہ کو سابق اسپیکر کی درخواست ضمانت وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے آج 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد زیب خان نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی اور حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہ ہو تو انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اینٹی کرپشن پنجاب کے اختیارات محدود، سرکاری افسران کی گرفتاری سے قبل اجازت لینا ہوگی

Next Post

لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی

Related Posts
Total
0
Share