Reg: 12841587     

امریکی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر تھمنے میں نہیں آ رہی۔

انٹربینک میں آج بھی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے  کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  239 روپے کا  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظر آ رہے ہیں، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے: پونٹنگ

Next Post

دبئی میں تحریک انصاف پاکستان سنیئر نائب صدر سیالکوٹ حاجی امان اللہ اعوان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر جشن اور مٹھائی تقسیم کی گئی

Related Posts
Total
0
Share