Reg: 12841587     

کیا اسپیشل انصاف صرف شریفوں کیلئے ہے؟ پرویز الہٰی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختیاں، کیا اسپیشل انصاف صرف شریفوں کیلئے ہے؟

لاہور کچہری میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے؟

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ ماہ سے ضمانت پر ہیں لیکن پھر بھی انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر  بھی آئے۔

پیشی کے موقع پر عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں پرویزالہٰی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیل غزہ میں عالمی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کررہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Next Post

رواں برس پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح کم رہنے کی امید

Related Posts
Total
0
Share