Reg: 12841587     

یواے ای میں بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ یواے ای میں 27 برس کے دوران سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دو دن کی مسلسل بارشوں کے بعد فجیرہ بندرگاہ میں 255.2 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جو جولائی میں یواے ای میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسری سب سے زیادہ بارش مسافی میں 209.7 ملی میٹر جبکہ فجیرہ ائرپورٹ 187.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل 1995 میں خورفکان میں سب سے زیادہ بارش 175.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ قومی مرکز برائے موسمیات سے وابستہ ایک ماہر موسمیات ڈاکٹر احمد حبیب نے “ہمارے پاس بھارت سے کم دباؤ کا سسٹم آ رہا ہے جس میں بالائی اور سطحی ہوا کا دباؤ بھی پاکستان اور ایران کے کچھ حصوں سے پھیلا ہوا ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق 6 امارت میں شدید بارش کے ساتھ گرج چمک بھی ہوئی اور کچھ مقامات پر درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

امارات میں اگلے چند روز میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یواے ای کے مرکزی بینک نے 6 بینکوں پرمالیاتی پابندیاں عائد کردیں

Next Post

پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Related Posts
Total
0
Share