Reg: 12841587     

یواے ای کے مرکزی بینک نے 6 بینکوں پرمالیاتی پابندیاں عائد کردیں

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

یواے ای کے مرکزی بینک نے 2021 کی کابینہ کی قرارداد نمبر 9 کے مطابق اور اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے کثیر الجہتی انتظامی معاہدہ برائے معلومات کے خودکار تبادلے اور مشترکہ رپورٹنگ اسٹینڈرڈ (سی آر ایس ) کی بعض شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے 6بینکوں پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق سی آر ایس دنیا بھرکی دیگر مالیاتی ریگولیٹری تنظیموں کے ساتھ محفوظ چینلز کے ذریعے مالی کھاتوں اور ٹیکس سے متعلق معلومات کے خودکار تبادلے کا ایک عالمی طریقہ کار ہے۔ مالی پابندیاں مطلوبہ معیار اور رپورٹنگ کے طریقہ کار اور معیارات کے حوالے سے عملدرآمد کی مناسب سطح حاصل کرنے میں بینکوں کی ناکامی کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔ مرکزی بینک نے ملک میں کام کرنے والے تمام بینکوں کو ای آر ایس لاگو کرنے کے لیے کافی وقت دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم ریلیف پیکج: یوٹیلٹی اسٹورز نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

Next Post

یواے ای میں بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Related Posts
Total
0
Share