Reg: 12841587     

ایک عام عادت جو جگر کی تکلیف دہ بیماری کا شکار بنادے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

آج کل لوگوں میں موجود ایک عام عادت جگر کے تکلیف دہ مرض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

جو افراد زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں اور کم وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں ان میں جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔

جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

سن یاٹ سین یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد کی رات کی نیند کا دورانیہ کم ہوتا ہے جبکہ دوپہر کو زیادہ وقت تک سوتے ہیں، ان میں جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نیند کے معیار میں معتدل بہتری سے جگر کی اس بیماری کا خطرہ 29 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 5 ہزار سے زیادہ ایسے چینی شہریوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو جگر پر چربی چڑھنے کے مرض سے متاثر تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے سونے کی عادت، خراٹے اور دوپہر میں 30 منٹ سے زیادہ کی نیند سے جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہماری تحقیق میں ایسے شواہد فراہم کیے گئے ہیں جن سے عندیہ ملا ہے کہ نیند کے معیار کو بہتر کرنے سے جگر کے اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں کی نیند کے کم دورانیے کے پیش نظر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں کو ترتیب دیا جاسکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف کلینکل Endocrinology اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران مقدمات اورگرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی

Next Post

فضائی آلودگی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

Related Posts

دبئی سے برطانیہ آئے ہوئے چوہدری سہیل عامر گھمن ایڈوکیٹ چئیرمین مسلمٗ لیگ ن دبئی اور چوہدری عرفان اقبال طور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن شارجہ کی بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر راہنماء چوہدری سہیل عامر گھمن چئیرمین مسلمٗ لیگ…
Read More
Total
0
Share