مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ اگر 30 اگست سے پہلے ملک سے متعلق اہم فیصلے نہ ہوئے تو پھر شاید کوئی بھی ملک نہ چلا سکے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے، آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے، سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی، 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکتوبر نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑ لے، حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کر لے، پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیاہے، فضل الرحمٰن اور آصف زرداری بپھر گئے ہیں۔