Reg: 12841587     

آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران مقدمات اورگرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی۔

اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے سی سی پی او، سی پی او اور  ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور راشدہ خانم سے تصادم کی اسپیشل رپورٹ  طلب کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ راوی پل پرپولیس کے ہاتھوں پر امن مظاہرین پر تشدد اور ہلاکتوں کی تفصیل فراہم کریں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے شیخوپورہ، حسن ابدال اور اٹک میں بھاری پولیس نفری کے استعمال کی وجہ بھی مانگی گئی ہے اور پوچھا گیا ہے کہ  لانگ مارچ کے دوران، آنسو گیس، ربڑکی گولیاں اور کیمیکل وغیرہ کتنی مقدار میں استعمال ہوئے؟

مراسلے میں یہ بھی پوچھا گیا ہےکہ پنجاب میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیےکتنے چھاپے مارے؟ اور کتنے لوگ گرفتار ہوئے؟

خیال رہےکہ فیصل شاہکار کو گزشتہ دنوں ہی حمزہ شہباز کی حکومت نے آئی جی پنجاب تعینات کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی سے قبل ہی پنجاب کے سابق آئی جی راؤ سردار نے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونےکی تیاری کرتے ہوئے وفاق میں تبادلےکی درخواست دے دی تھی جس کے بعد فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا  اور  راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا آئی جی مقرر کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Next Post

ایک عام عادت جو جگر کی تکلیف دہ بیماری کا شکار بنادے

Related Posts

اسلام آبادعلی پور میں سکردو کی 13 سالہ بچی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت نوٹس، بحفاظت بازیابی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ!

منتظر مہدی(اسلام آباد) اسلام آباد میں سکردو کی بچی کے اغوا کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے…
Read More

ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات

لاہور ( خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن ماہر قانون برطانیہ…
Read More
Total
0
Share