مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
روس کی عدالت نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کرنے والی خاتون صحافی پر جرمانہ عائد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی عدالت نے ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران خاتون صحافی مرینا اوفسیانیکوفا کی جانب سے یوکرین کے حق میں بینر لے کر کھڑے ہونے پر خاتون کو قصور ٹھہراتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔
روسی عدالت نے کہا کہ خاتون صحافی روس کی فوج کو بدنام کرنے پر 50 ہزار روبیل (806 ڈالر ) جرمانہ ادا کریں۔
عدالت نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کی سابق ایڈیٹر کے خلاف سامنے آنے والے ثبوت میں وہ فوج کو بدنام کرنے کے جرم کی مرتکب ہوئی ہیں اور ان کے اس عمل پر عدالت کو کوئی شک نہیں۔
خاتون صحافی نے عدالت کی تمام کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔