Reg: 12841587     

الامارات کی پاکستان سے پروازوں کی معطلی میں 7 اگست تک توسیع

دبئی (بیورورپورٹ)

امارات کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر سفری پابندی کو 7 اگست تک بڑھا دیا ہے ایمریٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’یہ اقدام حکومت کے احکامات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔

امارات سے پاکستان جانے والی پروازوں کا سلسلہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ سے متاثرہ ہے اور پابندی کی تاریخ میں بھی کئی بار توسیع کی گئی ہے ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یو اے ای حکومت کی ہدایات کے مطابق انڈیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے لیے پابندی 7 اگست 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایسے مسافر جنہوں نے 14 روز کے دوران پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سفر کیا ہو، وہ یو اے ای کے کسی بھی علاقے کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ ایئرلائن نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اماراتی شہری، گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارت کار، جو کورونا کے پروٹوکول کے معیار پر پورے اترتے ہوں، وہ ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مسافروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اگر ان کی پرواز منسوخ ہو گئی ہے یا پھر کورونا کی وجہ سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی زد میں آگئی ہے تو انہیں دوبارہ سے بکنگ کے لیے جلدی فون کرنے کی ضرورت نہیں وہ ٹکٹس سنبھال کررکھیں اور جب پروازیں بحال ہو جائیں گی تو رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں مئیر راچڈیل کی چئیرئٹی کے لئے کرکٹ میچ ہوا جس میں ہائی کمیشن الیون اور مئیر راچڈیل الیون نے حصہ لیا

Next Post

امارات میں ڈاکٹرز گولڈن اقامے کے لیے کون سی دستاویزات جمع کرائیں؟

Related Posts
Total
0
Share