مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔