Reg: 12841587     

مادھوری کے بیٹے نے کینسر کے مریضوں کو بال عطیہ کردیے

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

عروف بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  کے صاحبزادے ریان نین  نے کینسر کے مریضوں کو اپنے بال عطیہ کردیے۔

 مادھوری ڈکشٹ کے 16 سالہ بیٹے ریان نین نے کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی طور پر اپنے بال بڑھائے تھے۔

مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ اسٹاگرام پر  بیٹے کی بال کٹواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ۔

انہوں نے اس اقدام کے بعد بیٹےکو ’ہیرو‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’وہ کینسر کے عالمی دن پر کچھ خاص شیئر کرنا چاہیں گی‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ریان کو کئی لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا تھا جو کینسر جیسے مرض  سے لڑ رہے تھے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ایسے مریض اپنے بال کھو دیتے ہیں، ان کے بیٹے نے کینسر سوسائٹی کو اپنے بال عطیہ کرنےکا فیصلہ کیا‘۔ 

مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ ’ہم بحیثیت والدین اس کے فیصلے سے بہت خوش تھے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ’ ان کے بیٹے کو اپنے بالوں کی مطلوبہ لمبائی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 2 سال لگے تھے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آسٹریا، کورونا پر قابو پانے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Next Post

عدنان صدیقی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر خوش

Related Posts
Total
0
Share