Reg: 12841587     

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کی سپر اسٹار اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

یہ خبر 16 اگست بروز  بدھ کو انسٹاگرام پیجز میگا لائف اسٹائل اور دیوا میگزین کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

ان پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ کی شادی ان کے قریبی اور پرانے دوست سلیم خان سے ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست موجود ہوں گے۔

مینیجر کا بیان

 انوشے طلحہٰ خان نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔

انوشے کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ 

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جڑانوالہ واقعہ لمحہ فکریہ، ریاستی اداروں کو ان گروہوں کو قابو میں لانا ہو گا: احسن اقبال

Next Post

نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں آکر انتخابی مہم چلائیں گے: عرفان صدیقی

Related Posts
Total
0
Share