Reg: 12841587     

تحریک عدم اعتماد کامیاب: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوں گے۔

 ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار دوپہر 1 بجے ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے  ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد  اجلاس اتوار دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرائی تھی۔

 ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اورگنتی کا عمل مکمل ہوا، دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کیخلاف سنگین فردِ جرم ہے، وزیر اعظم

Next Post

دو سال کی تزئین و آرائش مکمل، لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے کھول دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share