Reg: 12841587     

ملک میں بہت زیادہ معاشی ناہمواری ہے: ماہر معاشیات قیصر بنگالی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ملک میں بہت زیادہ معاشی ناہمواری ہے جس سے چند لوگوں کے پاس لاکھوں ایکڑ اور لاکھوں کے پاس چند ایکڑ بھی نہیں۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اراضی کا حصول اور سیاسی معیشت پر بھی سیشن ہوا جس سے خطاب میں ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ریاست زمین حاصل کرنے کے لیے سختی کرتی ہے اور اپنے ہی شہریوں پر جبرکرتی ہے۔

مزدور رہنما فاروق طارق کا کہنا تھا کہ پہلے پرانے لاہور کو تو آباد کرلیں پھر راوی پر نیا شہر بسائیں۔

 مزارعین تحریک کے رہنما مہر عبدالستار نےکہا کہ اوکاڑہ میں مزارعین کا حق مانگنے پر چار سال جیل کاٹی،کیا اپناحق مانگنا جرم ہے۔

کانفرنس میں جمہوریت اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق پر بھی سیشن ہواجس سے خطاب میں بھارتی مندوب ریٹامن چندا کا کہنا تھا کہ ریاستیں قریب آئیں تو عوام خود قریب آجائیں گے۔ 

نیپال کے سشیل راج نے کہا کہ بھارت ہمیں اپنی کالونی سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل

Next Post

پی ٹی آئی کارکن پر مبینہ تشدد کے الزام میں ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

Related Posts
Total
0
Share