.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاک افغان طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں دن رات جاری ہے، اب تک 3 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی ملبے سے نکا لے جا چکے ہیں ۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب خیبر میں طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئی تھیں، اس دوران کارگو گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی ۔
پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں ڈرائیورز بھی موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب تک 3 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی ملبے سے نکا لے جا چکے جبکہ مزید چار افراد کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آلات اور مشینری کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔اس کے علاوہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی امدادی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔