Reg: 12841587     

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تقریباً 6 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کا بریک اپ ہوگیا ہے۔  

 ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں تھیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ جلد شادی کریں گے۔

لیکن گزشتہ دنوں ٹائیگر شروف کے قریبی دوست نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ’ ٹائیگر اور دیشا اب ایک ساتھ نہیں،ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ ان کے درمیان کیا ہوا لیکن وہ دونوں اب سنگل ہیں’۔

تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ دیشا اور ٹائیگر کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی نے کئی بار ٹائیگر شروف کو شادی کرنے کا کہا لیکن بار بار اداکار کی جانب سے انکار کی وجہ سے دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دیشا اپنے اور ٹائیگر کے  رشتے کو  شادی کا نام دینا چاہتی تھی لیکن اداکار نے  ہمیشہ ‘ نہیں ابھی نہیں’ کا جواب دیا۔

خیال رہے کہ بریک اپ کے حوالے سے دیشا اور ٹائیگر شروف کی جانب سے  اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کپل شرما کو فلم ’غدر‘ کے سیٹ سے تھپڑ مار کر کیوں نکالا گیا تھا؟

Next Post

کامن ویلتھ گیمز کے پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام

Related Posts

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا ۔

لندن (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت میں سابق وزیر اعظم…
Read More
Total
0
Share