خصوصی رپورٹر
لیبر پارٹی کے سنیئر رہنما سابق پولیس کمشنر اور ممبر پارلیمنٹ راچڈیل سر ٹونی لائیڈ گزشتہ کل انتقال کر گئے
روچڈیل کے ممبر پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ جنہوں نے 40 سال سے زیادہ عرصے سے گریٹر مانچسٹر میں سیاست دان کے طور پر خدمات انجام دیں،وہ چند سالوں سے خون کے کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔
لیکن جنوری میں کینسر ماہرین نے انھوں سے کہا آپکا کینسر لیوکیمیا کی ایک جارحانہ اور ناقابل علاج شکل میں تبدیل ہو گیا ہے، ہسپتال سے انکو یہ کہہ کر ڈسچارج کر دیا گیا کہ آپ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے فیملی کیساتھ گزاریں
سر ٹونی لائیڈ نے اپنی زندگی کا آخری وقت بھی عوام میں گزارا
لیبر پارٹی کے لیڈر( سر کیر سٹارمر) نے کہا کہ سر ٹونی لائیڈ کی موت کمیونٹی اور پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے
میں پوری لیبر پارٹی کیطرف سے سر ٹونی لائیڈ کی اہلیہ و بچوں کیساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں
لیبر پارٹی انکی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی
راچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمٹ ،ڈپٹی لیڈر،میئر و ڈپٹی میئر،کونسلرز کے علاؤہ راچڈیلین کمیونٹی کی سر کردہ برٹش و ایشین برٹش شخصیات نے سر ٹونی لائیڈ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انکی فیملی کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے
سر ٹونی لائیڈ نے پاکستان میں میئر راچڈیل محمد زمان کی قیادت میں پاکستان و کشمیر کا دورہ بھی کیا تھا
انکے دل میں پاکستان و کشمیری برٹش کمیونٹی کے لیے بڑی محبت و احترام تھا
حال ہی ۔یں انھوں نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے پارلیمنٹ کے فلور پر آواز بلند کی
ہمیشہ انھوں نے جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے فلور پر آواز بلند کی
چند روز پہلے راچڈیل سے پاکستان پہنچنے پر تصرف حسین کو قتل کرنے پر انھوں نے پاکستانی وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمشنر لندن ڈاکٹر محمد فیصل کو خط لکھا کہ تصرف حسین برطانوی شہری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کر تصرف حسین کی فیملی کو انصاف دلایا جائے
جس پر حکومت پاکستان نے فوعی ایکشن لیتے ہوئے تصرف حسین کےچار قاتلوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
راچڈیلین پاکستانی و کشمیری برٹش کمیونٹی انکی موت پر افسردہ ہے
ایشین میڈیا اور انگلش میڈیا نے بھی انکی موت پر اظہار افسوس و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور انکی کمیونٹی کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے