Reg: 12841587     

ٹام کروز کی فلموں کی کامیابی کا دلچسپ اور حیران کر دینے والا راز

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹام کروز دنیا بھر میں معروف ہیں اور اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔

اب تک وہ 47 فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں سے محض 5 کو فلاپ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی ایوریج، ہٹ، سپر ہٹ یا بلاک بسٹر قرار پائیں۔

مگر ان کی فلموں کی کامیابی کا راز حیران کر دینے والا ہے اور وہ ہے ان کا بھاگنا۔

جی ہاں کچھ عرصے پہلے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹام کروز اپنی فلموں میں جتنا دوڑتے ہیں، وہ اتنی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔

ان کی چند فلموں کو چھوڑ کر سب میں دوڑنے کا سین ضرور ہوتا ہے اور اداکار خود بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

ان کے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی بائیو میں انہوں نے خود کو ایکٹر، پروڈیوسر اور 1981 سے فلموں میں دوڑنے والا قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جب بھی ٹام کروز اپنی فلم میں دوڑتے ہیں تو اس کی کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن فلموں (لگ بھگ 70 فیصد سے زیادہ) میں ٹام کروز ایک ہزار فٹ سے زیادہ دوڑتے نظر آئے، ان کی ریٹنگ اتنی زیادہ اچھی ثابت ہوئی۔

ریٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹام کروز کے بھاگنے کا انداز بھی بظاہر ان کے مداحوں کو پسند ہے، اسی لیے ان کے دوڑنے پر مبنی فلمیں باکس آفس پر زیادہ کماتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب ٹام کروز ہر فلم میں ہی اپنے دوڑنے کا سین ضرور شامل کرتے ہیں، یہاں تک کہ 2022 کی فلم ٹاپ گن : میورک میں بھی ایسے 2 سین تھے، حالانکہ اس کی کہانی لڑاکا طیاروں کے گرد گھومتی تھی۔

اسی طرح مشن امپاسبل کی 7 فلموں میں اب تک وہ 9 منٹ سے زیادہ دوڑ چکے ہیں۔

وہ ان فلموں میں خود کو بچانے کے لیے دوڑتے ہیں یا دنیا کو بچانے کے لیے، اس سے قطع نظر ایسا ہوتا ضرور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’میرا پلاٹ ڈبل شاپر میں دینا‘، حریم کے سستے پلاٹ کے اعلان کو صارفین نے مذاق بنادیا

Next Post

22 فیصد شرح سود کاروبار کیلئے تباہ کن ہے: وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share