Reg: 12841587     

مہدی کاظمی کے گھر جاکر اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی: جبران ناصر

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سماجی کارکن اور دعا زہرا کیس میں مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے دعویٰ کیا ہے کہ مہدی کاظمی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں جبران ناصر نے کہا کہ آج مہدی کاظمی کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر خوفزدہ ہوں، ایک یوٹیوبر  جس نے اپنا تعارف فیصل کے طور پر کرایا، آج مہدی کاظمی کے گھر گیا جو گھر پر نہیں تھے،  ان کی غیر موجودگی میں ان کی چھوٹی بہن نے دروازہ کھولا لیکن کھلنے سے پہلے دریافت کیا کہ دروازے پر کون ہے اور آنے کا مقصد؟ یوٹیوبر نے کہا کہ وہ انٹرویو لینا چاہتا ہے۔

 جبران ناصر کے مطابق مہدی کاظمی کی بہن نے یوٹیوبر کو بتایا کہ مہدی کاظمی دستیاب نہیں ہیں اور اگر ان کا کوئی سوال ہے تو وہ وکلا سے بات کر سکتے ہیں، یوٹیوبر نے جانے سے انکار کردیا اور پورے 15 منٹ تک خاتون کو بار بار دروازہ کھولنے کے لیے کہا، ویڈیو انٹرویو پر اصرار کیا اور ہراساں کیا۔

جبران ناصر نے لکھا کہ آخر میں وہ خاتون خود اندر آئی کیونکہ یوٹیوبر جانے سے انکار کر رہا تھا۔

مہدی کاظمی کے وکیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ہم جو بھی قانونی کارروائی ضروری ہے وہ کریں گے لیکن اخلاقی اور معاشرتی طور پر ہم آج کہاں کھڑے ہیں، کچھ لائکس اور شیئرز یا شاید  یوٹیوب سے پیسے کمانے کی خاطر لوگ کیا کیا حرکتیں کررہے ہیں، اس پورے کیس میں اب تک سب سے زیادہ غیر ذمہ دار فریق یوٹیوب رہا ہے جس نے اس کیس کے حوالے سے ہر قسم کی گندگی شائع کرنے کی اجازت دی ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یوٹیوب اپنی کمیونٹی گائید لائنز کی زیادہ پرواہ نہیں کرتا ہے یا شاید اس کے پاس گھناؤنے مجرمانہ جرائم کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کوئی گائیڈ لائنز ہیں ہی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کامن ویلتھ گیمز کے پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام

Next Post

ہٹلر کی نازی نشان والی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت

Related Posts
Total
0
Share