Reg: 12841587     

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اپنا ذاتی ائیرپورٹ بنائیں گے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کھرب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اپنا ذاتی ائیرپورٹ بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس میں آسٹن کے قریب اپنا ذاتی ائیر پورٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے لیے مطلوبہ ایراضی کا فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ایک اندازے کے مطابق آسٹن کے ایگزیکیٹو ائیرپورٹ کے کمیونٹی ہینگر کی اراضی 1 لاکھ 30 ہزار اسکوائر فٹ جبکہ رن وے کی اراضی 6 ہزار 25 اسکوائر فٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی تعمیرات جلد ممکن نہیں کیوں کہ اس کے لیے اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) اور فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی منظوری درکار ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کی جانب سے جاری کردہ روینیو رپورٹ کے مطابق کمپنی کے منافعے میں پہلے کوارٹر کے 18.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے اور ٹیسلا کا دوسرے کوارٹر کا منافعہ 16.9 ارب ڈالر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس نے امریکا کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Next Post

چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبہ سمندر میں گرگیا

Related Posts
Total
0
Share