Reg: 12841587     

عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات کی اور  پنجاب کے انتظامی امور  اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت کے خاتمے پر  پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو مبارک باد دی۔

پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور مؤقف پرکھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔

 عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ پرویز الٰہی نے آگاہ کیا کہ متاثرین کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جاں بحق افرادکے لواحقین کے لیے 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مریم نے وزیرخزانہ سے تاجروں سے بجلی کے بل میں ٹیکس واپس لینے کی اپیل کر دی

Next Post

6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، ارکان تیاری کریں: عمران خان

Related Posts

کاروباری، سماجی اور مذہبی شخصیت شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلامک یورپین سینٹر اولڈہم میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

لندن(عارف چوہدری) اولڈھم کی ممتاز کاروباری سماجی مذہبی شخصیت شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے…
Read More
Total
0
Share