Reg: 12841587     

آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں سیکٹر ایف ون میں شاندار افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی


پی ٹی آئی کشمیر ایف ون کے صدر حاجی خالد ستی کی طرف سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں سیکٹر ایف ون میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں ایف ون برانچ کے عہدیداران و مرکزی لیڈران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار ڈنر سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا پی ٹی آئی کشمیر ایف ون کے صدر حاجی خالد ستی ٹریڈرز ونگ سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری فیاض بٹ سیٹھ مشتاق ظفر بنگش اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو اب تقریباً دو ماہ باقی ہیں آزاد کشمیر کی حکومت اپنے ممبران اسمبلی کو کروڑوں کی سکیمیں دے رہی ہے تاکہ ان ترقیاتی سکیموں سے لوگوں کے ضمیر خریدیں جائیں آزاد کشمیر کے با غیرت اور با شعور لوگ مسلم لیگ ن کی حکومت کی اصلیت سے واقف ہو چکے ہیں اب موجودہ حکومت کا کوئی ہتھکنڈا اس کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو گا عوامی رحجان تحریک انصاف کی جانب ہو چکا ہے انشاء اللہ ہماری کامیابی یقینی ہے اس بار فتح عمران خان کے ویژن کی ہو گی۔میرپور شہر میں غیر قانونی اور میرٹ کے خلاف تقرریاں ناقابل برداشت ہیں تعلیمی بورڈ میرپور میں خلاف میرٹ بھرتیاں بند کی جائیں موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں سے تعلیمی بورڈ بلدیہ سمیت میرپور کے دیگر اداروں میں خلاف میرٹ بھرتیوں جو بازار گرم کر رکھا ہے ہم حکومت سازی کے بعد اس کا کڑا احتساب کریں گے خاص کر جو افسران اس غیر قانونی کام میں ملوث ہیں وہ اپنی خیر منائیں

۔حاجی خالد ستی میرے مخلص ساتھی ہیں شاندار افطار ڈنر پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایف ون میرپور کا اہم ترین سیکٹر ہے میرے حالیہ ضمنی الیکشن میں ایف ون کے لوگوں نے بڑا جاندار و شاندار کردار ادا کیا تھا۔دس پندرہ دنوں تک الیکشن کا شیڈول جاری ہو جائے گا۔میرپور کا الیکشن اہم ہو گا میں پورے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم میں مصروف ہوں گا ایل اے تھری میرپور کی انتخابی مہم پی ٹی آئی کے کارکنان نے چلانی ہے۔میرپور میں چھوٹے سے لے کر بڑے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف برسرِ اقتدار آ کر میرپور شہر کو درپیش مسائل حل کر کے شہر کو حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی شہر بنائیں گے*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے آنے والے طیارے نے پاکستان میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

Next Post

علمائے اہلسنت کا فیصلہ ،مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں علمائے اہلسنت کا ہنگامی اجلاس کراچی میں ہوا،

Related Posts

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے UKPCCI کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام مارکیٹ سٹریٹ مانچسٹر سٹی سینٹر میں کیا

مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری) پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد…
Read More
Total
0
Share