مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم ) اراکین کو چیلنج دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے متعلق لکھا کہ فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں، جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، فارن ریزرو کم ہوں گے تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔
سابق وزیر نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہے تو وزراپی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں، ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور 100فیصد جرائم بڑھ گیا ہے۔