Reg: 12841587     

اداروں کی پشت پر کھڑے تھے اور کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی: چیف جسٹس

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ایک کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ  ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی لیکن ہم اداروں کے پشت پر کھڑے تھے جب کہ ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں خیبریونیورسٹی کی طالبہ کےداخلہ منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام ان ہی سے کروائیں گے، ہم نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ  ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی لیکن ہم اداروں کے پشت پر کھڑے تھے، ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا انتخاب غلط قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی جانب سے عوامی مفاد کے علاوہ کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے نتیجے میں حمزہ شہباز کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ پرویز الٰہی کے حصے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے UKPCCI کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام مارکیٹ سٹریٹ مانچسٹر سٹی سینٹر میں کیا

Next Post

شیخ رشید کا حکومتی ارکان کو چیلنج

Related Posts

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 10 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں لندن سنٹرل مسجد ٹرسٹ اور اسلامک کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر احمد ال دوبیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

لندن(عارف چودھری) ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل نے ان اہم کاموں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا…
Read More
Total
0
Share