Reg: 12841587     

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا: چین کا انتباہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو یہ خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں وہ آج سنگاپور پہنچی ہیں، ان کے دورے میں تائیوان کا نام شامل نہیں ہے تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی تائیوان کا دورہ بھی کریں گی۔

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنےگا۔

یاد رہے کہ تائیوان کے معاملے پر اس سے پہلے بھی چین اور امریکا ایکدوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم ہر صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے تائیوان کی علیحدگی کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

Next Post

افغان طالبان اور ایرانی سرحدی گارڈز کے درمیان خونریز تصادم

Related Posts
Total
0
Share