Reg: 12841587     

پاکستان کی ماحور شہزاد کو پھر شکست، اولمپکس کا سفر ختم

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ٹوکیو اولمپکس میں  وومن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں جس کے بعد ان کا اولمپکس میں سفر ختم ہوگیا۔

ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں بھی 14-21 سے شکست ہوگئی جب کہ میچ میں ماحور کی شکست کا اسکور 14-21 اور 14-21 رہا۔

ٹوکیو اولمپکس کے آج ہونے والے خواتین بیڈمنٹن کے میچ میں ماحور شہزاد کا مقابلہ  برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے تھا۔

ماحور شہزاد اس  وقت عالمی رینکنگ میں 133 اور کرسٹی گلمور 26 رینک پر براجمان ہیں۔  

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ماحور شہزاد  خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ  کے  ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔

خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع نہ ہوسکا

Next Post

جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

Related Posts

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری منور حسین باجوہ کا ساتھیوں سمیت برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود ہنجرا کے گیسٹ ہاؤس (میانی سیالکوٹ) پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم کیا گیا۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) برطانیہ اور یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود ہنجرا ان دنوں پاکستان…
Read More
Total
0
Share