Reg: 12841587     

افغان طالبان اور ایرانی سرحدی گارڈز کے درمیان خونریز تصادم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

افغانستان اور  ایران کی سرحد پر طالبان اور ایرانی سرحدی گارڈز کے درمیان خونریز تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے نمروز اور ایران کے صوبے ہرمند کے درمیان سرحدی علاقے میں طالبان اور ایرانی سرحدی گارڈز کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے سرحدی تصادم کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوا جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

نمروز کے پولیس ترجمان نے بھی افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حالیہ مسلح تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم ایران کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب افغان طالبان کی جانب سے اس علاقے میں جھنڈا لگانے کی کوشش کی گئی جو ان کی ملکیت نہیں ہے، جس پر ایرانی سرحدی گارڈز کی جانب سے بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا: چین کا انتباہ

Next Post

روسی فوج کے حملے میں اناج کا سب سے بڑا یوکرینی تاجر اہلیہ سمیت ہلاک

Related Posts

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انکی رہائشگاہ پر اہم تفصیلی ملاقات

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share