مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے حیدرآباد میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کمرشل تعمیرات کا منصوبہ تیارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری زمین پر پرانے درخت کاٹے گئے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کوپرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ دیا ہے، 3500 گز زمین پر دکانیں، دفاتر اور فلیٹس بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے، اس منصوبے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق زمین سرکار کی ہے وہ کوئی بھی منصوبہ لاسکتی ہے اور درخت بھی اس لیے کاٹے جارہے ہیں۔