(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمین نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف سے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات۔ اس موقع پرملاقات میں چئیرمین نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف نے یقین دلایا کہ ووٹر فہرستیں شفاف بنائی جائیں گی اور اس سلسلے میں نادرا کی طرف سے کوئی سستی نہیں ہوگی۔تاہم آزاد کشمیر میں مقامی انتظامیہ ووٹر فہرستیں بنا کر بھیجتی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ میرپور سمیت آزاد کشمیر میں دیگر حلقوں میں بھی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ووٹر فہرستوں کے مرتب کرنے میں غلطیاں کی گئی ہیں جو کہ بعد میں نادرا پر ڈال دی جاتی ہیں۔ لیکن آپکی یقین دہانی کے بعدامید ہے کہ نادرا ان غلطیوں کو دور کرے گا اور نادرا اپنے ریکارڈ کے مطابق جعلی ووٹو ں کو کاٹے اور صحیح ووٹوں کا اپنے ریکارڈ کے مطابق اندراج کرے۔میں نے یہ مسئلہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اور چیف سیکریٹری آزاد کشمیرکے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونے چائیں تاہم جو لوگ غلط ووٹوں کا اندراج کر رہے ہیں میں بھی انکے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور آپ بھی نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اس ووٹوں کے صحیح اندراج کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔