Reg: 12841587     

رحیم یار خان: مدرسے کے استاد کی کئی بچوں سے زیادتی کی تصدیق

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

رحیم یار خان کے ایک مدرسے میں استاد کی کئی بچوں سے مبینہ زیادتی ثابت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقع تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

پولیس نے متاثرہ بچوں کو میڈیکل کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کیا جہاں 3 بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کا کہنا بچوں سے زیادتی کے الزام کے بعد مدرسے کا استاد علاقے سے فرار ہو گیا، استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی تو پارٹی ارکان نااہل، دفاتر سیل اور اثاثے ضبط ہو جائیں گے: کنور دلشاد

Next Post

حیدرآباد میں اربوں روپے کی سرکاری زمین پر کمرشل تعمیرات کا منصوبہ تیار

Related Posts

نیو سپال ایمپیکس انڈسٹری کے ڈائریکٹر خلیل اشرف سپال سے برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی ملاقات

سیالکوٹ بیورو رپورٹ نیو سپال ایمپیکس انڈسٹری میں اسپورٹس سے متعلقہ جوڈو کراٹے یونیفارم ،باکسنگ گلوز،ہیلمٹ،فٹ بال،والی بال،رگبی…
Read More

ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ ارمغان سبحانی اورسابق ایم پی اے و صدر چوہدری طارق سبحانی نےمیانی کی عوام کے دیرینہ مطالبات حل کر دیے

خصوصی رپورٹر پاکستان کے سیاسی خاندانوں میں سیاست کا بڑا نام وریو خاندان وریو خاندان کے چشم و…
Read More
Total
0
Share