Reg: 12841587     

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد منظور

A Pakistani police officer stands guard at the rooftop of National Assembly building in Islamabad, Pakistan on Monday, Aug. 11, 2008. Pakistan’s lower house of Parliament was set to convene Monday as the ruling coalition geared up to impeach President Pervez Musharraf. (AP Photo/Anjum Naveed)

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پیش کی۔ پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان انداز میں منانے کیلئے پارلیمانی شیڈول تیار کرلیا گیا۔

11سے 14 اگست تک پارلیمان میں مختلف تقاریب ہوں گی، پہلی بار اقلیتوں اور بچوں کے نمائندوں کو قومی اسمبلی کے ایوان میں حصہ دار بننے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کی پرانی اسمبلیوں کے موجود معمر ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا، تمام ارکان اپنے تجربات، جذبات، کامیابیاں اور ناکامیاں کیا اور کیوں رہیں پر بات کریں گے۔

ایک روز اقلیتوں کا کنونشن ہوگا، بچوں کی پارلیمنٹ بھی منعقد ہوگی۔ اسپیکر، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف بچے ہی ہوں گے۔ بچوں کی پارلیمان میں ایک روز کیلئے موجودہ ارکان قومی اسمبلی اور حکومت جواب دہ ہوں گے۔

بچے موجودہ حکومت اور ایوان کے قائدین سے سوالات بھی پوچھیں گے۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن کمیشن کےفیصلے میں عمران خان کو سزا کے بجائے تنبیہ کی گئی، سعد رضوی

Next Post

رحیم یار خان: بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

Related Posts
Total
0
Share