Reg: 12841587     

’سائفر کا بہانہ بناکر امریکا پر الزامات لگانیوالے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں‘

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ سائفر کا بہانہ بناکر امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے قتل کی سازش کا ایک نیا بیانیہ بنارہے ہیں، سائفر کا بہانہ بناکر سات آٹھ ماہ تک امریکا پر الزامات لگاتے رہے، اب امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں ، وہاں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چند پیروکار انہیں cult کی طرح مانتے ہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو اس پر حملہ کیا گیا، عمران خان جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی سیاست دان نے ایسا غیر قانونی اقدام نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے زلمے خلیل زاد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ افغان امریکا جانے کے لیے پاکستان آئے، وہ ابھی تک یہیں ہیں، زلمے خلیل زاد افغانوں کو پاکستان سے امریکا لے جانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نروس ہونے کے باعث نئے کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے: کپتان شاداب خان

Next Post

سعودی عرب کے قونصل جنرل خالد مجید نےپاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کیساتھ جدہ سعودی عرب میں خصوصی ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share