Reg: 12841587     

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

لندن (عارف چودھری)

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے کہ ریفرنس فل کورٹ سنے، اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کا عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیر کا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ایم کیو ایم کراچی اور پیپلز پارٹی حیدر آباد، سکھر میں جلسے کریں گی، جے یو آئی پشاور، پختونخوا میپ اور بی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن لاہور میں جلسہ کرے گی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی، مسلم لیگ ن راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی جلسے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوم عاشورہ کی چھٹیوں کا اعلان ،نوٹیفیکیشن جاری

Next Post

سیالکوٹ تھا نہ حاجی پورہ کے علاقے میں چوری کی واردات چور 14 لاکھ روپے نقدی 22 تولہ زیورات لے کر فرار

Related Posts
Total
0
Share